Uncategorized

شیعہ جبری گمشدگان کے اہل خانہ کا 13 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  شیعہ جبری گمشدگان کے اہل خانہ نے اعلیٰ ریاستی اداروں سے کامیاب مذاکرات کے بعد 13 روز سے جاری پر امن دھرنے کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

دھرنا کمیٹی کے رہنماؤ ں راشد رضوی، سہیل حسن مرزا اور صغیر عابد رضوی کا کہنا ہے کہ اعلیٰ ریاستی اداروں سے کمیٹی کے کامیاب مذاکرات ہوئے ہیں جس کے بعد لاپتہ عزاداروں  کے اہل خانہ نےدھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ12 جوان پہلے بازیاب ہوچکے ہیں جبکہ چند جوانوں کی پولیس نے مختلف کیسوں میں گرفتاری ظاہر کی تھی اور آج چار جوانوں  زاہد حیدر کشمیری، سید نعیم حیدر ، سید حسین احمد اور سید شیراز حیدر کو ملٹری کورٹ سے ملیر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مزید 8 افراد کو کل رہا کیا جائے گا جبکہ دیگر گمشدہ افراد بھی وقتاً فوقتاً بازیاب ہوتے رہیں گے۔

شیعہ لاپتہ افراد کے اہل خانہ کا پر امن اور استقامت سے بھرپور دھرنا اس بات کا سبب بنا کہ آج مائیں ، بہنیں اور بیٹیاں اپنے پیاروں سے ملاقات کرسکیں گی۔ شیعہ نیوز نیٹ ورک لاپتہ عزادروں کے اہل خانہ کی استقامت کو سلام پیش کرتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button