Uncategorized

سی ٹی ڈی نے 13 ہزار 700 دینی مدارس کی جیو ٹیگنگ مکمل کرلی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مدارس کی تفصیلات جمع کرانے اور نگرانی کا عمل بڑھا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی کی جانب سے آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کو پیش کی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تنظیم کے سربراہ ملک اسحاق کے مارے جانے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مدارس اور ان کے ریکارڈ تک رسائی میں آسانی ہوئی۔ 13 ہزار 700 مدارس کی نگرانی کیلئے جیو ٹیگنگ مکمل کر لی گئی ہے۔ جس کے مطابق پنجاب کے مدارس میں 10 لاکھ طلبا زیر تعلیم ہیں، جن میں سے 950 طالب علم غیر ملکی ہیں۔ پنجاب میں 7 ہزار 307 مدارس رجسٹرڈ جبکہ 6 ہزار 475 غیر رجسٹرڈ ہیں۔ 532 ہائی پروفائل مدارس کی نگرانی اور مسلسل چیکنگ کی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button