حکومت 13 رجب یوم ولادت امام علی (ع) پر عام تعطیل کا اعلان کرے، حسینی فورس
شیعہ نیوز (کراچی) حسینی فورس پاکستان کے سربراہ اشتر رضا اشتر نے کہا ہے کہ پاکستان بھر میں صحابہ صحابہ کا نعرہ لگانے والے صحابی رسول داماد رسول، ہمسرِ بتول، فاتح خیبر و خندق، خلیفہ بلا فصل،مولائے کائنات حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی یوم ولادت پر کیوں خاموش ہیں۔ اپنے بیان میں اشتر رضا اشتر نے کہا کہ حکومت پاکستان داماد رسول حضرت علی علیہ السلام کی یوم ولادت کو سرکاری سطح پر منانے کا علان کرے اور 13 رجب کو عام تعطیل کا اعلان کرے۔انہوں نے مذید کہا ہے کہ جب اس ملک میں سیاسی جماعتوں کے قائدین کی تاریخ پیدائش و وفات پر سرکاری تعطیل کا اعلان ہو سکتا ہے تو حضرت علی علیہ السلام جو ہمارے پیارے نبی حضرت محمد (ص) کے داماد ہیں ان کے یوم ولادت پر فوری عام تعطیل کے اعلان کے ساتھ ساتھ قومی ذرائع ابلاغ پر خصوصی نشریات ترتیب دی جائیں تاکہ نئی نسل کو وطن عزیز پاکستان میں اسلام دشمن امریکی و مغربی ثقافتی یلغار سے بچایا جا سکے۔