پاکستانی شیعہ خبریں

کالعدم تنظیم کے سربراہ ملک اسحاق 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت جیل منتقل

Malik Ishaqکالعدم تنظیم کے رہنما ملک اسحاق کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر لاہور کی کوٹ لکھپت جیل بھجوا دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق کالعدم تنظیم کے رہنما کو شر انگیز تقاریر کرنے کے الزام میں لاہور ائرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ جمعہ کو انہیں لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کے سامنے لایا گیا جہاں پولیس نے عدالت سے 14 ر وزہ جوڈیشل ریمانڈ لینے کی درخواست کی اور موقف اختیار کیا کہ ملک اسحاق مذہبی منافرت پھیلانے والے لٹریچر تقسیم کر رہے ہیں، ان کے خلاف اس الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اگر انہیں باہر رکھا گیا تو یہ مزید مذہبی منافرت پھیلائیں گے لہذا ان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا جائے، جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت جیل بھجوا دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button