مشرق وسطی
آل خلیفہ کیخلاف 14 فروری 2011ء کی یادووں کو تازہ کرنے کیلئے ریلیاں
منامہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بحرینی ادارہ برائے انسانی حقوق نے کہا ہے کہ بحرینی عوام نے 14فروری 2011ء کو شروع ہونے والی جدوجہد کی یاد میں اس سال 12 فروری سے لیکر 14فروری تک آل خلیفہ کیخلاف اور 14 فروری 2011ء کی یادوں کو تازہ کرنے کیلئے 200ریلیاں نکالیں جن میں 77ریلیوں کو کچلنے کیلئے آل خلیفہ کی فورسز نے بھرپور کارروائیاں کی۔بحرینی ادارہ برائے انسانی حقوق کا مزید کہنا تھا کہ گذشتہ دنوں میں نکالی جانے والی ریلیوں میں شریک 21افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جن میں بچے اور خواتین شامل ہیں ۔جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔