Uncategorized

شیعہ خواتین کا بغیر محرم کے حج کے معاملہ، ہائیکورٹ نے سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کردی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)لاہور ہائیکورٹ نے فقہ جعفریہ سے تعلق رکھنے والی خواتین کو حج کی اجازت دینے کے حوالے سے شہری سید علی ہادی کوثر کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے۔

زرائع کے مطابق درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر مقصومہ بخاری نے عدالت میں موقف اختیار کیا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے کی روشنی میں 40 سال سے کم عمر شیعہ خواتین محرم کے بغیر فریضہ حج ادا کر سکتی ہیں۔ ڈائریکٹر حج نے عدالت میں پیش ہو کر مذکورہ فتویٰ کے حوالے سے جواب داخل کروانے کیلئے مزید وقت مانگ لیا جبکہ عدالت میں ڈپٹی اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ انہیں ان شیعہ خواتین کے نام مہیا کئے جائیں جنہوں نے حج کی سعادت کیلئے درخواستیں دی ہیں۔ عدالت نے فی الوقت شیعہ خواتین کو محرم کے بغیر حج ادا کرنے کے حوالے سے کوئی عبوری حکم جاری نہیں کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button