پنجاب حکومت نے فوج سے بچنے کے لیے،خود ہی لشکر جھنگوی کے 14 دہشتگردمروا دیئے، ڈاکٹر طاہرالقادری
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)پنجاب میں تکفیری دہشت گردوں کے ٹھکانے ہیں، لیکن یہاں فوجی آپریشن نہیں کیا جا رہا، اگر کراچی اور اندرون سندھ میں رینجرز آپریشن کرسکتی ہے تو پنجاب میں ایسی کون کی چیز مانع ہے، جس کے باعث آپریشن نہیں کیا جا رہا۔
زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے منہاج سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہنگامی نیوز کانفرنس سے خطاب لرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ پنجاب کے حکمران اور حکمراں جماعت کے ایم پی ایز اور ایم این ایز خود تکفیری دہشتگردوں کے سہولت کار اور جرائم پیشہ عناصر کے سرپرست ہیں اور ان کے ذریعے اپنے مفادات حاصل کرتے ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشت گرد گروہ لشکر جھنگوی کے 14 دہشتگرد خود ہی اس لئےمروا دیئے کہ کہیں فوج نے انہیں تفتیش کیلئے مانگ لیا تو یہ بے نقاب ہوجائیں گے اور ان کا نام سامنے آجائے گا۔
طاہرالقادری نے کہا کہ جنوبی پنجاب سے پکڑے جانیوالے چھوٹو گینگ کے تعلقات بھی نون لیگ کی ایک اہم شخصیت کے ساتھ ثابت ہوچکے ہیں، اسی طرح پنجاب میں جب کوئی اغواء کار پکڑا جاتا ہے تو اسے پنجاب پولیس کے ہاتھوں مروا دیا جاتا ہے، صرف اس لئے کہ کوئی ایم این اے یا ایم پی اے بے نقاب نہ ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جرائم پیشہ اور قاتل حکمران حکومت کر رہے ہیں، فوج کو جنوبی پنجاب سمیت پورے پنجاب میں آپریشن کرنا چاہیے، کیوںکہ کے پی کے اور بلوچستان کیلئے تکفیری دہشتگردوں کو افرادی قوت جنوبی پنجاب سے ہی فراہم کی جا رہی ہے۔