Uncategorized

جیکب آباد: پی ایس 14 ضمنی انتخاب،پولنگ کا آغاز، ایم ڈبلیوایم کےعلامہ مقصود ڈومکی بھی میدان میں موجود

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) جیکب آباد: صوبہ سندھ کے شہر جیکب آباد میں سندھ اسمبلی کے حلقہ 14پر ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ کا عمل شروع ہوگیا. تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر جیکب آبادمیں پی ایس 14 کے 163پولنگ اسٹیشنوں میں سے 100 کو انتہائی حساس جبکہ 63کو حساس قرار دیا گیا ہے،جس کی وجہ سے تمام پولنگ اسٹیشنوں کے اندر اور باہر رینجرز تعینات کی گئی ہے۔

ضمنی الیکشن میں مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار علامہ مقصود ڈومکی سمیت پی پی ک میر اورنگزیب خان پنھور ،پی ٹی آئی کے میر راجہ خان جکھرانی، ن لیگ کے رہنما اسلم ابڑو بھی میدان میں ہیں۔ سندھ اسمبلی کے حلقہ 14 میں ضمنی انتخابات میں پولنگ کا عمل شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا یاد رہے کہ پی ایس 14 کی نشست پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سردارمحمد مقیم خان کھوسو کےانتقال کی وجہ سے خالی ہوئی تھی یاد رہے کہ پی ایس 14 کی نشست پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سردارمحمد مقیم خان کھوسو کےانتقال کی وجہ سے خالی ہوئی تھی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button