14سالہ نوجوان علی عباس زندگی ومو ت کی 5 سالہ کشمکش کے بعدشہید
شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق پشاور کے ایک امام بارگاہ مرزا قاسم خان میں 5سال قبل خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والا 14سالہ نوجوان علی عباس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہیدہوگیا ۔
واضح رہے کہ پشاور کے ایک امام بارگاہ مرزا قاسم خان میں تقریباً 5سال قبل 17جنوری2008 کو7 محرم الحرام کے جلوس عزا میں امریکہ نواز وھابی طالبان دہشت گردوں نے خودکش بم دھماکہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 12مومنین شہید اور 20کے قریب شدید زخمی ہوئے تھے۔ انہیں زخمی ہونے والوں میں ایک بچہ علی عباس بھی تھا۔جسکی عمر اس وقت صرف 9سال تھی۔ علی عباس پچھلے تقریباً5سالوں سے پشاور کے ایک مقامی لیڈی ریڈنگ اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں ہاتھوں پیروں سے معزور نیم بیہو شی کی حالت میں ذیرِ علاج تھا۔جو کہ آج صبح زندگی ومو ت کی 5 سالہ کشمکش کے بعد14سال کی عمرمیں جامِ شہادت نوش کرگیا۔ شہید علی عباس کی نماز جنازہ آج شام 4بجے پشاورمیں ادا کی جائے گی