Uncategorized

مصطفٰی کمال کی علامہ شہنشاہ نقوی سے ملاقات، 14 مئی کو ملین مارچ میں شرکت کی دعوت

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفٰی کمال اور انیس قائم خانی نے معروف عالم دین علامہ شہنشاہ نقوی سے مسجد باب العلم میں واقع ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر پی ایس پی کے رہنما وسیم آفتاب و دیگر بھی موجود تھے۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ شہنشاہ نقوی کا کہنا تھا کہ ہماری ملاقاتیں پہلے بھی رہیں، انسانی حقوق اور بنیادی مسائل کا اہم مسئلہ ہے، پاک سرزمین پارٹی کے 16 نکات کراچی سمیت صوبہ سندھ اور پاکستان کے مسائل سے وابستہ ہیں، پاک سرزمین پارٹی کے ملین مارچ کی تائید کرتا ہوں، عوام کے حقوق کے لئے جو بھی جدوجہد کی جائے گی، اس پر پی ایس پی کے ساتھ ہیں۔ سید مصطفٰی کمال کا کہنا تھا کہ انسانی مسائل پر توجہ مرکوز ہے، سیاست نہیں کر رہے، مصطفٰی کمال اور پاک سرزمین پارٹی کا منشور عوامی خدمت ہے، حکومت کو گرانے یا کسی کے خلاف کوئی جدوجہد نہیں کر رہے، حکمرانوں نے عوام کی خدمت کرنے کا حلف لے رکھا ہے، علامہ شہنشاہ نقوی نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا ہے اور شفقت کا ہاتھ رکھا ہے، 14 مئی کو کراچی کے مسائل کے حل کیلئے ملین مارچ کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button