Uncategorized
اعظم طارق قتل کیس، علامہ سبطین کاظمی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمارنڈ پر جیل بھیج دیا گیا
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) کالعدم سپاہ صحابہ کا سابق سربراہ مولانا اعظم طارق قتل کیس ميں بلاجواز گرفتار تحریک کے علامہ سبطین کاظمی کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ اعظم طارق قتل کیس میں نامزد ملزم علامہ سبطين کاظمی کو سخت سکيورٹی ميں اسلام آباد کی مقامی عدالت ميں لايا گيا، علامہ سبطین کاظمی کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر سول جج حفیظ احمد کے روبرو پیش کیا گیا، عدالت نے پولیس کی استدعا پر ملزم کو چودہ روزہ جوڈيشل ريمانڈ پر جيل بھيجنے کے احکامات ديئے، علامہ سبطين کاظمی پر مولانا اعظم طارق کو قتل کرنے کا جھوٹا الزام ہے، جن کے خلاف 2003ء ميں تھانہ گولڑہ ميں بے بنیاد مقدمہ درج کيا گيا تھا، مولانا سبطین کاظمی کو گذشتہ ہفتے بےنظير انٹرنيشنل ائيرپورٹ سے لندن جاتے ہوئے بلاجواز گرفتار کیا گیا تھا۔