پاکستانی شیعہ خبریں

قصہ خوانی دھماکے میں شہید افراد میں ایک ہی خاندان کے 14 افراد بھی شامل

kisaپشاور کے قصہ خوانی بازار میں خان رازق شہید پولیس اسٹیشن کے سامنے ہونے والے بم دھماکے میں 37 افراد شہید ہوئے جن میں 14 کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، چارسدہ کے علاقے شبقدر سے تعلق رکھنے والا یہ بدقسمت خاندان اپنے عزیزوں کو شادی کی دعوت دینے کے لئے پشاور میں آیا تھا لیکن انہیں کیا پتہ تھا کہ پشاور میں انہیں خوشیوں کے بجائے جنازوں کا تحفہ ملے گا۔

دھماکے کے وقت بدقسمتی سے یہ خاندان اسی جگہ خریداری میں مصروف تھا جسے دہشتگردوں نے اپنی بربریت کا نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا تھا، یہ بدقسمت خاندان اپنے کڑیل جوان کندھوں کے علاوہ 6 بچوں اور 2 خواتین سے بھی ہمیشہ کے لئے محروم ہوگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ 8 روز میں پشاور کے مختلف علکاقوں میں ہونے والے بم دھماکوں میں 130 افراد شہید ہوگئے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button