مشرق وسطی

حزب اللہ کے تازہ حملوں میں 14 صیہونی اہلکار ہلاک

شیعہ نیوز: حزب اللہ کے تازہ حملوں میں 14 صیہونی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں ادھر طوفان الاقصیٰ میں صیہونی فوج نے اپنے دو افسروں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی لبنان کی سرحدوں پر مقاومتی تنظیم حزب اللہ اور غاصب صہیونی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں ہورہی ہیں۔ حزب اللہ نے ایک تازہ بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف حملوں میں صہیونی فوج کو شدید نقصان پہنچاتے ہوئے 14 اہلکاروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ بیان کے مطابق لبنانی سرحد کے مشرقی اور مغربی حصوں میں صہیونی فوجی اجتماعات پر حملے کئے گئے جس میں تنظیم نے جوانوں نے حصہ لیا تھا۔ مثلث الطیحان میں صہیونی فورسز کے ٹھکانے پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا جبکہ شبعا فارم میں واقع زیدین اور بیاض بلیدا بھی حملوں کی زد میں آئے۔

دوسری طرف غزہ اور دیگر شہروں میں فلسطینی جوانوں اور صہیونی فوج کے درمیان مختلف مقامات پر شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صہیونی فوج نے جانی نقصانات میں اضافے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھڑپوں میں مزید دو افسران ہلاک ہوگئے ہیں۔ بیان کے مطابق ہلاک والا ایک افسر غزہ میں آپریشن میں حصہ والے فوجی یونٹ کا سربراہ تھا۔ دونوں افسران کی ہلاکت کے بعد منگل سے اب تک مجموعی طور پر 5 صہیونی فوجی افسران ہلاک ہوچکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق طوفان الاقصی کے بعد سے اب تک اسرائیل کی تصدیق کے مطابق 408 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں جن میں سے 84 اعلیٰ رینک کے افسران بھی شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button