Uncategorized

پنجاب میں 147 دیوبند مدارس کو بیرونی فنڈنگ ہو رہی ہے، آئی جی پنجاب

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آئی جی پنجاب مصطفیٰ سکھیرا کا کہنا ہے کہ صوبے میں بیرونی ممالک کی امداد سے چلنے والے مدارس کی تعداد 147 ہے۔ اس سے قبل آئی جی پنجاب نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قوانین و انصاف کو اپنے تحریری جواب میں کہا تھا کہ پنجاب میں بیرونی امداد سے چلنے والے مدارس موجود نہیں ہے، جس پر کیمٹی نے حیرانی کا اظہار کیا تھا۔ کمیٹی کے بدھ یعنی آج ہونے والے اجلاس میں آئی جی پنجاب نے بتایا ہے کہ پنجاب پولیس وفاقی حکومت کی ہدایت پر نیشنل ایکشن پلان کے تحت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر نفرت پھیلانے والوں کیخلاف کارروائیاں کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزارت داخلہ مدارس کے سربراہان کی مدد سے صوبے بھر کے تمام غیر رجسٹر مدارس کی رجسٹریشن کا عمل بھی جاری ہے۔ آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ضلع ڈی جی خان کے علاقے رجہان جمالی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کے دوران نفرت پھیلانے میں ملوث مدارس کو سیل بھی کیا ہے۔ آئی جی نے کہا کہ پولیس صوبے بھر میں موجود تمام مدارس کی نگرانی کر رہی ہے۔ کیمٹی کے ممبران نے اس موقع پر پنجاب پولیس کے سربراہ کو ہدایات جاری کیں کہ وہ صوبے بھر میں مدارس کی رجسٹریشن اور ان کی بیرونی ممالک سے ہونے والی امداد کے حوالے سے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کی جانے والی سفارشات پر فوری عمل درآمد کروائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button