Uncategorized

پی ٹی آئی کا 15 دسمبر کو لاہور میں احتجاج، کالعدم تنظیمیں بھی کچھ کرسکتی ہیں، محکمہ داخلہ

شیعہ نیوز (پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ) حساس اداروں نے 15 دسمبر کو شہرمیں تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران فیصل آباد سے بھی بڑے تصادم اور کالعدم تنظیموں کی طرف سے بھی کسی کارروائی کی وارننگ دیدی۔ معتبر ذرائع نے بتایا کہ محمد ظہور، محمد ارشاد، عارف جمیل، رؤف بلو، محمد امین، گلزار، انور اکرام سمیت حکومتی جماعت کے بعض اہم کارکنان پی ٹی آئی ورکرز کیخلاف اقدامات کی تیاری کررہے ہیں جبکہ انٹیلی جنس رپورٹ پر 14 اور 15 دسمبر کیلئے پنجاب پولیس، محکمہ داخلہ اور سپیشل برانچ کے افسران و اہلکاروں کی خصوصی ڈیوٹیاں لگائی جارہی ہیں۔ محکمہ داخلہ کے حکام نے بتایاکہ کسی بھی تصادم سے بچنے کیلئے پلان مرتب کر لیا جبکہ کسی تیسری قوت کی طرف سے ناخوشگوارواقعہ کے خدشہ پرسکیورٹی پرزیادہ فوکس کیاجارہاہے اورقانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button