پاکستانی شیعہ خبریں

بلوچستان میں 15 حملہ آورطالبان دہشت گردوں ہلاک

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے واشک میں طالبان دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک سیکیورٹی اہل کار ہلاک اور تین زخمی ہوگئےجبکہ فورسز کی جوابی کارروائی میں 15 طالبان حملہ آورہلاک ہوگئے ہیں، اطلاعات کےمطابق پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے واشک میں طالبان دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک سیکیورٹی اہل کار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے،جوابی کارروائی میں 15 طالبان حملہ آورہلاک ہوگئے ہیں۔ایف سی کے ترجمان کے مطابق واشک کی تحصیل بسیمہ کے علاقے کوری ویل میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن کیا جارہا تھا ۔ اس دوران طالبان دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی جس سے ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ہیں ۔ جوابی فائرنگ سے 15 طالبان ہلاک ہوگئے جن کے قبضے سےبڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بر آمد ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button