لاہور: گرجا گھر میں طالبان کا دھماکہ 15 افراد جانبحق
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پنجاب کے دارالحکومت لاہورکے علاقے یوحنا آباد میں 2 دھماکوں میں کم از کم 15افراد جان بحق اور 78زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق دھماکوں میں مسیحی برادری کے اکثریتی علاقے یوحنا آباد میں قائم دو چرچز رومن کیتھولک چرچ اور کرائسٹ چرچ کو نشانہ بنایا گیا۔چرچ کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار بھی مشتعل افراد کے تشدد سے جان بحق ہوا، عینی شاہدین کے مطابق 2 خود کش حملہ آوروں نے چرچ میں داخلے میں ناکامی پر خود کو دھماکے سے اڑایا، عینی شاہدین کاکہنا تھا پہلا دھماکا کیتھولک چرچ اور دوسرا کرائسٹ چرچ میں اس وقت ہوا جب مسیحی افراد عبادت میں مصروف تھے، متاثرہ مقام پر موجود افراد کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں نے پہلے فائرنگ کی اس کے بعد چرچ میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن داخلے میں ناکامی پر دونوں حملہ آوروں نے خود کو اڑا دیا۔
دوسری جانب ایک 25سالہ زخمی جو متاثرہ مقام پر موجود تھا کو مشتعل افراد نے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کیا جس سے وہ موقع پر ہی جان بحق ہوگیا، بعد ازاں مشتعل افراد نے جان بحق ہونے والے شخص کی لاش کو آگ لگا دی۔
دھماکہ کی ذمہ داری پاکستان اور اسلام دشمن تنظیم جسکی جماعت اسلامی اور کالعدم سپا ہ صحابہ حمایت کرتی ہیں یعنی طالبان نے قبول کی ہے، پشاور دھماکہ،شکارپور دھماکہ ،حیات آباد دھماکہ کے بعد اب سے ملک چوتھا دھماکہ جو طالبان کی جانب سے کیا گیا ان دھماکوں کے نتیجے میں ابتک سیکڑوں افراد شہید ہوچکے ہیں،دوسری طرف ان دھماکوں کی ذمہ دار تنظیم طالبان کی حمایت میں سرگرم مدارس اور انکے سرکردہ رہنما ملک میں آزاد گھوم رہے ہیں۔