پاکستانی شیعہ خبریں
محرم الحرام کے حوالے سے کراچی میں سرچ آپریشن، 15 مشتبہ افراد زیر حراست
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )شہر قائد میں صدر اور آرام باغ کے علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے بعد پندرہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق صدر اور آرام باغ کے علاقوں میں نکالے جانے والے محرم الحرام کے جلوس کے راستوں میں آنے والے مسافر خانوں، بس اڈوں اور رہائشي عمارتوں پر رات گئے سرچ آپریشن کيا گيا۔ پوليس نے 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق آپریشن جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ حراست میں لئے گئے افراد کے پاس شناختی کارڈ نہیں، تاہم مذید تفتیش کی جارہی ہے