مشرق وسطی

بحرینی اعلیٰ اپیل عدالت15جنوری کو ایک اہم سیاسی کارکن کی موت کی سزا کیخلاف اپیل کا فیصلہ سنائے گی

گزشتہ سال15جنوری کو ایک بار پھر بحرین میں حکومتی الزامات کے تحت سیاسی کارکنوں اور ناقدین کو نمائشی عدالتوں کی جانب سے دلوائی گئی سزائے موت پر عملدرآمد شروع کیا گیا تھا۔

اب بحرین کی اعلیٰ ترین اپیل عدالت نے 15 جنوری کو ماہر الخابض کی موت کی سزا کیخلاف اپیل پر فیصلہ جاری کرنے کے لئے اسی تاریخ15جنوری مقرر کی ہے ۔قبل ازیں بحرینی سپریم کورٹ ان کی اپیل مسترد کر کے سزائے موت کے فیصلے کو برقرار رکھ چکی ہے۔

انسانی حقوق تنظیموں نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ بحرینی اعلیٰ ترین عدالت سے کسی قسم کی خیر کی توقع رکھنا عبث ہے کیونکہ مذکورہ قیدی کے مقدمے میں بھی عدالتیں دیگر حکومت مخالف قیدیوں کی طرح انصاف کے بین الاقوامی اصولوں سے انحراف کیا ہے بلکہ بے پناہ تشدد کے ذریعے حاصل کردہ بیان پر اکتفا کر کے سنگین نوعیت کی سزائیں سنانے کی روش پر کاربند ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button