پاکستانی شیعہ خبریں

ہنگو ، چیک پوسٹ پر حملہ، جوابی کارروائی میں 15 تکفیری دہشت گرد واصلِ جہنم

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )پاک افغان سرحد کے قریب 50 سے زائدتکفیری دہشت گردوں نے ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تاہم جوابی کارروائی میں 15 تکفیری دہشتگرد واصلِ جہنم اور 6 زخمی ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق ہنگو میں پاک افغان سرحد کے قریب منگور سر چیک پوسٹ پر 50 سے 60 تکفیری دہشت گردوں نے چاروں جانب سے اچانک ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تاہم سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 15تکفیری دہشتگرد جہنم واصل اور 6 زخمی ہو گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تکفیری دہشتگرد افغانستان کے راستے سے داخل ہوئے اور واپس اسی جانب فرار ہو گئے۔

ہنگو میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے کے بعد ٹل اور دو آبہ کے علاقوں میں سرچ آپریشن کر کے 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد ہوئے اور تمام افراد کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button