پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مزار امام زادہ حضرت عبداللہ شاہ غازیؑ سے گرفتار 15 عزادار باعزت رہا

شیعہ نیوز: نواسہ رسول ؐ امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کے پوتے امام زادہ حضرت عبداشتر المعروف عبداللہ شاہ غازیؑ کےمزار پر ان کے جد امجد کی شہادت پر نوحہ خوانی اور ماتم داری کے جرم میں سندھ حکومت کے ماتحت متعصب پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے 15 عزادار عدالت سے باعزت رہا کردیئے گئے۔

تفصیلات کےمطابق انسداد دہشت گردی عدالت کلفٹن میں سماعت کے بعد معزز عدالت نے مزار امام زادہ حضرت عبد اللہ شاہ غازیؑسے ماتم داری کے جرم میں گرفتار ہونےوالے 15 عزاداروں کو رہا کرنے کا حکم دےدیا۔واضح رہے کہ اس کیس میں کل 35 افراد گرفتار کیئے گئے جنہیں تھانہ درخشاں ڈیفنس کراچی میں قید رکھا گیا تھا ان تمام اسیروں میں 10 کا تعلق مسلک اہل سنت بھی تھا ، پولیس کی تحقیقاتی ٹیم نے عدالتی حکم پر فوری طور پر 15 اسیروں کو بے گناہ قرار دے کر آج رہا کردیا ۔

اس کیس میں عزاداروں کی جانب سے راشد رضوی ایڈوکیٹ ، نصیر کھوکھر ایڈوکیٹ ، سیفی علی خان ایڈوکیٹ و دیگر وکلاء عدالت کے روبروپیش ہوئے ۔ راشد رضوی ایڈوکیٹ نےسوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہاکہ اس کیس میں گرفتار باقی 20 عزادار بھی انشاء اللہ جلد رہا کروالیئے جائیں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button