Uncategorized

پنجاب کے تمام تکفیری مدارس کا ڈیٹا جمع کر لیا گیا ہے،1500 تکفیری مولوی فورتھ شیڈول میں تھے، راناثناء اللہ

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر سرگرم ایک گروپ پنجاب میں بچوں کے اغوا کے حوالے سے غلط شواہد اور امن و امان کی منفی تصویر پیش کرکے معاشرے میں افراتفری پھیلا رہا ہے۔

زرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت تکفیری مدارس کے اساتذہ اور بچوں کی مکمل دستاویزات جمع کی جا چکی ہیں، ان میں سے 1500 تکفیری مولویوں کے نام فورتھ شیڈول میں تھے، مساجد کی جیوٹیکنگ بھی مکمل کرلی گئی ہے۔ صوبائی وزیر قانون نے بتایا کہ 2014 سے لے کر اب تک 61 ہزار کومبنگ آپریشن ہو چکے ہیں جن میں 143 تکفیری دہشتگرد مارے جاچکے ہیں، اور 9 ہزار 698 سے زائد مقدمات درج ہوئے ہیں۔ ان آپریشنز کے دوران کئی جوان شہادت کے منصب پر بھی فائز ہوئے۔ ملک میں امن و امان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ بھارت اور افغانستان میں پاکستان کیخلاف سازشیں ہو رہی ہیں اور وہ مقامی تکفیری دہشتگردوں کیساتھ مل کر ملک میں افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تکفیری دہشتگردوں کا مقصد پاکستان کو غیر مستحکم کرنا اور سی پیک سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کو ناکام بنانا ہے لیکن پاک فوج کے ہراول دستے پاکستانی عوام کیساتھ مل کر ان تمام سازشوں کو ناکام بنا دیں گے۔

پنجاب اسمبلی میں امن و امان اور بچوں کے اغوا سے متعلق بحث پر اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بچوں کے اغوا کا ڈرامہ سوشل میڈیا پر سرگرم ایک گروپ نے پھیلایا اور اس حوالے سے غلط شواہد اور منفی تصویر پیش کرکے معاشرے میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کی گئی، حکومت نے اس گروپ کیخلاف نوٹس لے لیا ہے اور آئندہ اس طرح کی سازش نہ کرنے کی تنبیہ بھی کر دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button