Uncategorized

فیصل آباد پولیس کا کریک ڈائون، مختلف علاقوں سے 16 اشتہاریوں سمیت 20ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) تفصیلات کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے رات گئے فیصل آباد کے علاقوں نشاط آباد،ملت ٹاون،چک جھمرہ اورساہیانوالہ میں سرچ آپریشن کیا اور 16 اشتہاریوں سمیت 20ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ ابتدائی تحقیقات میں گرفتار ملزمان نے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کاانکشاف کیا ہے۔ تاہم پولیس نے زیر حراست افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے انہیں مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

   یاد رہے کہ دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد پورے پنجاب میں دہشتگردوں کے خلاف کریک ڈائون کا آغاز کیا جا چکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button