پنجاب میں 16 دسمبر کو دہشت گردی کا خدشہ، سکیورٹی سخت کر دی گئی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)وفاقی وزارت داخلہ نے پنجاب حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں 16 دسمبر کو دہشتگردی کا واقعہ رونما ہو سکتا ہے، اس لئے سیکیورٹی کے حوالے سے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔ ذرائع کے مطابق 16 دسمبر کو تکفیری دہشتگرد خودکش حملہ یا فائرنگ کرکے شہدائے آرمی پبلک سکول کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے منعقدہ کسی تعزیتی اجلاس کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے اہم اطلاع پر پنجاب حکومت کو ہائی الرٹ رکھنے کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔ وزارت داخلہ کے الرٹ کے بعد صوبے بھر میں سیکیورٹی الرٹ جاری کرتے ہوئے تمام شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب میں 16 دسمبر کو دہشتگردی کے خطرے کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق تکفیری دہشتگرد تنظیموں نے پنجاب میں دہشتگردانہ کارروائی کا منصوبہ افغانستان میں بنایا ہے۔ واضح رہے کہ 16 دسمبر 2014ء کو تکفیری دہشتگردوں نے پشاور میں آرمی پبلک سکول پر حملہ کرکے 140 کے قریب بچوں کو شہید کر دیا تھا