Uncategorized

آئی ایس او 16 مئی کو یوم مردہ باد امریکہ منائے گی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )مامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں 16 مئی یومِ مردہ باد امریکہ کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

زرائع کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل سیکرٹری انصر مہدی کے زیرِ صدارت مرکزی سیکریٹریٹ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے انصر مہدی کا کہنا تھا کہ آئی ایس پاکستان اپنی روایت کے مطابق اس سال بھی اسرائیل کے ناپاک وجود کیخلاف 16 مئی کو یوم مردہ باد امریکہ منائے گی۔ اس سلسلہ میں ملک بھر میں ریلیز اور مظاہرے کئے جائیں گے۔

انصر مہدی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ شہید قائد علامہ عارف الحسین کی ہدایت پر ہر سال یوم مردہ باد امریکہ منایا جاتا ہے، جس میں ملک بھر میں نوجوان امامیہ، شیطانِ عصر امریکہ اور اس کے گماشتے اسرائیل کیخلاف سراپا احتجاج ہوتے ہیں۔ اس حوالے سے لاہور میں بھی پریس کلب تا امریکی قونصلیٹ تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی، جس میں آئی ایس او کے کارکنان، مختلف کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبا شریک ہونگے۔ انصر مہدی کا کہنا تھا کہ عالم اسلام کے مسائل کی جڑ امریکہ و اسرائیل ہیں، دنیا بھر میں مسلمانوں پر امریکی ایما پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں، وقت کا تقاضا ہے کہ تمام عالم اسلام امریکہ کیخلاف سراپا احتجاج بن جائے اور عالم اسلام کے قلب میں موجود خنجر اسرائیل سے نجات حاصل کرے۔ یاد رہے کہ آئی ایس او ہر سال 16 مئی کو امریکی و اسرائیلی مظالم کو بے نقاب کرتے ہوئے یوم مردہ باد امریکہ مناتی ہے۔ اس حوالے سے بڑی ریلیاں اسلام آباد، کراچی، ملتان، سکھر، لاہور، کوئٹہ حیدر آباد اسکردو اور پشاور میں نکالی جاتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button