Uncategorized

کراچی،سندھ رینجرز کے ہاتھوں 16 ماہ قبل گرفتار شیعہ جوان محمد مہدی کے والدین کی دہائی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)کراچی کے علاقہ رضویہ سوسائٹی فیز 1 سے رینجرز کی جانب سے16 ماہ قبل شیعہ جوان محمد مہدی (شجاع) کو گرفتار کیا گیا تھا لیکن تاحال اس شیعہ جوان کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا اور نا ہی اس کے ورثاء کی ملاقات کروائی جاسکی، اس معاملے پر محمد مہدی کے والدین نے گذشتہ روز کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ، ڈی جی رینجرز بلال اکبر سے مطالبہ کیا کہ اُن کے گمشدہ بیٹے کو رینجرز کی تحویل سے بازیاب کروایا جائے۔

زرائع کے مطابق محمد مہدی عرف شجاع کے والدین نے گذشتہ روز کراچی پریس کلب میں اپنے 16 ماہ سے لاپتہ فرزند کی بازیابی کیلئے پریس کانفرنس کی، جس میں گمشدہ محمد مہدی کی والدہ نے پرنم آنکھوں کے ساتھ ملکی قیادت سے اپنے بیٹے کی بازیابی کی التجاء کی۔ انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے محمد مہدی کو 16 ماہ قبل رینجرز نے رضویہ سوسائٹی ناظم آباد کراچی سے گرفتار کیا تھا جس کا تاحال کچھ پتہ نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمیں بتایا جائے کہ اس کو کیوں اغواء کیا گیا؟ اس کا جرم کیا تھا اور رینجرز نے آج 16 ماہ سے اس کو کس قانون کے تحت اپنی حراست میں رکھا ہوا ہے جبکہ رینجرز 90 روز سے زیادہ عرصہ تک کسی بھی شخص کو اپنی تحویل میں نہیں رکھ سکتی جبکہ میرے بیٹے کو 16 ماہ قبل گرفتار کیا گیا تھا۔ گمشدہ محمد مہدی کے والد جعفر مہدی نے وزیراعظم نواز شریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور ڈی جی رینجرز بلال اکبر سے درخواست کی کہ میرے بیٹے ( محمد مہدی ) کی فی الفور رہائی کو یقینی بنائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button