’’16 مئی یوم مردہ باد امریکا‘‘، اصغریہ آرگنائزیشن کا سندھ بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالنے کا اعلان
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر فضل حسین اصغری نے 16 مئی یوم مردہ باد امریکا و اسرائیل کے موقع پر سندھ بھر میں احتجاجی ریلیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 16 مئی وہ دن ہے کہ جب جعلی ریاست اسرائیل کے وجود کو ارض مقدس فلسطین پر بسنے والے مسلمانوں اور عیسائیوں پر مسلط کیا گیا۔ حیدرآباد میں میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے فضل حسین اصغری نے کہا کہ مسلمان اگر آج بھی جعلی ریاست اسرائیل کے خلاف متحد نہ ہوئے تو انھیں مزید ظلم و بربریت کا سامنا کرنا پڑے گا، تمام مسلم حکمرانوں پر لازم ہے کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں اور اسلام دشمن شیطان بزرگ امریکا، اسکی ناجائز اولاد اسرائیل اور انکے حواریوں سے نفرت کا اظہار کریں۔ درایں اثنا ترجمان اصغریہ آرگنائزیشن نے بتایا کہ 16 مئی یوم مردہ باد امریکا کے حوالے سے مرکزی احتجاجی ریلی حیدرآباد میں نکالی جائے گی، جس سے مرکزی صدر فضل حسین اصغری اور علماء کرام و دانشور حضرات خطاب کریں گے، جبکہ اصغریہ آرگنائزیشن کی جانب کراچی، سکھر، میرپورخاص، لاڑکانہ، خیرپور، سانگھڑ، بدین، دادو سمیت دیگر ڈویژنز میں بھی مردہ باد امریکا و اسرائیل ریلیاں نکالی جائیں گی، ریلیوں میں اصغریہ شعبہ خواتین کی جانب سے بھرپور شرکت کی جائے گی۔