مشرق وسطی
شامی فوج کے ہاتھوں اسرائیلی جنگی طیارہ ایف 16 تباہ
جولان میں آج علی الصبح اسرائیل کے جنگی طیارے ایف 16کو مار گرایا گیااس حملے میں اسرائیلی پائلٹ بھی ہلاک ہوا۔
صیہونی حکومت کے ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ شام کے شمال میں جولان کے پہاڑی سلسلے میں شام کی جانب سے داغے گئے 5 میزائل کے جواب میں شام پر فضائی حملہ کیا گیا۔ جبکہ روسیہ الیوم کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے ایف 16 جنگی طیاروں کی جانب سے شامی سرزمین پر ہونے والے حملے کے بعد شام کے اینٹی ایر کرافٹ کے ذریعے اسرائیلی طیارے کو مار گرایا گیا۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ جنگی طیارہ ایف 16 اسرائیل میں گر کر تباہ ہوا۔