پاکستانی شیعہ خبریں

ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں تحزیب کاری، 16انچ گیس پائپ لائن تباہ

شیعہ نیوز(جعفرآباد) ڈیرہ بگٹی میں تخریب کاروں نے 16انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا۔مختلف کنوؤں سے پلانٹ کی سپلائی منقطع ہوگئی۔ڈیرہ بگٹی میں پیر کوہ میں سوری پیر کے مقام پر نامعلوم تخریب کاروں نے 16 انچ قطر کی جنکشن لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا جس کے نتیجے میں کنواں نمبر:15-12-21-23-29 سے پیر کوہ پلانٹ کو گیس کی سپلائی منقطع ہوگئی دھماکے سے پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی اور اس کے شعلے میلوں دور سے دکھائی دینے لگے قانون نافذ کرنے والے ادارے اور گیس کمپنی حکام جائے وقوعہ پہ پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیس حکام نے آگ پر قابو پانے کے لیئے پلانٹ سے گیس کے اخراج کو روکنے کے لیئے سپلائی منقطع کردی تاکہ گیس کا اخراج نہ ہو۔گیس حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کے بعد ہی گیس پائپ لائن کے نقصان کا اندازہ لگا کر اسکی مرمت شروع کی جائے گی اور متبادل ذرائع سے متاثرہ علاقوں کو گیس کی سپلائی جلد شروع کی جائیگی دہشت گرد ملک وقوم کے دشمن ہیں ان سے قانون کے مطابق نمٹا جائیگا اور گیس پیدا کرنے والے کنوؤں اور گیس پائپ لائنوں کی سیکورٹی کے لیئے فول پروف انتظامات کیئے جارہے ہیں دہشت گردی ایکٹ کے تحت نامعلوم تخریب کاروں کے خلاف مقدمہ درج کردیا جائیگا تخریب کاری میں گیس پائپ لائینں تباہ کرنے کے واقعات تسلسل کے ساتھ جاری ہیں جس سے گیس کے پیداوری عمل میں بتدریج کمی واقع ہورہی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button