پاکستانی شیعہ خبریں
لانگ مارچ کے نتائج، تکفیری مدارس کے خلاف کریک ڈاؤن شروع، بدین میں 17 غیر رجسٹرڈ مدارس بند
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) بدین میں ۱۷ غیر رجسٹرڈ مدارس پولیس نے بند کروا دیئے ہیں۔ ایس ایس پی خالد مصطفی کورائی نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں ۱۲۰مدرسے ہیں، جن کی رجسٹریشن کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔ جن میں سے ۱۷ غیر رجسٹرڈ مدرسوں کو بند کروا دیا گیاہے اور رجسٹرڈ ہونے کے بعد ہی انہیں کھلنے کی اجازت دی جائے گی۔ ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں مدرسوں کی رجسٹریشن کی تصدیق کی جا رہی ہے اور دوسرے مرحلے میں مدرسوں کو فنڈنگ اور غیر ملکی طالب علموں کی تصدیق کی جائے گی۔ بند کیے گئے مدرسوں میں مختلف مسالک کے مدارس ہیں، جن کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے مدرسوں کی رجسٹریشن کروائیں، جس کے بعد ہی مدرسے کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔