Uncategorized

ڈاکٹر طاہرالقادری نے 17 جون 2014ءکو کارکنوں کی شہادت کے خلاف دھرنا دینے کا اعلان کردیا

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے پندرہ جون کو وطن واپسی اور سترہ جون کو سانحہ ماڈل ٹاون کو دو سال مکمل ہونے پر مال روڈ پر دھرنا دینے کا اعلان کردیا ہے۔ کینیڈا سے وڈیولنک پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے 17 جون 2014ءکو کارکنوں کی شہادت کے خلاف دھرنا دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے حکومتی رویے اور تحقیقاتی عمل پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آرمی چیف سے انصاف دلانے کی اپیل بھی کی۔ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ حکومت حالت نزاع میں ہے،حکمران اپنی مدت اقتدار پوری نہیں کرسکے گی۔ لند ن میں قیام کے دوران وزیراعظم نواز شریف کی عیادت کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے بتایا کہ دھرنے میں دیگر جماعتوں کے رہنما بھی شریک ہوں گی۔ واضح رہے کہ گذشتہ برس 17 جون کو پولیس اور عوامی تحریک کے کارکنوں کے درمیان تصادم ہوا تھا جس میں عوامی تحریک کے 11 کارکن ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہوگئے تھے، اس واقعہ کی عدالتی تحقیقات بھی کرائی گئیں اور یہ معاملہ لاہور ہائی کورٹ کے فل بنچ کے روبرو زیر سماعت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button