Uncategorized

کراچی، انسداد دہشتگردی کی عدالت نے تکفیری دہشت گرد نور اللہ کو 17 سال قید کی سزا سنادی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے تکفیری دہشت گرد نور اللہ کو جرم ثابت ہونے پر 17 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

زرائع کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ تحریک طالبان کے گرفتار تکفیری دہشتگرد نور اللہ کو پیش کیا گیا، عدالت نے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر 17 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ ملزم کو سزا پولیس مقابلہ، اقدام قتل اور اسلحہ ایکٹ کے تحت سنائی گئی۔ یاد رہے کہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ایک کارروائی کے دوران ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تحریک طالبان کے تین تکفیری دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا، جن میں نور اللہ بھی شامل تھا، ایس ایس پی سی ٹی ڈی جنید شیخ کے مطابق تکفیری دہشت گردوں نے نیو کراچی میں دو اور گلشن معمار میں ایک امام بارگاہ کی ریکی کرکے رکشے یا موٹر سائیکل کے ذریعے دھماکا کرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔ گرفتار تکفیری دہشت گرد تخریب کاری کی مختلف کارروائیوں میں بھی ملوث تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button