Uncategorized

محرم الحرام، لاہور میں 17 ہزار سے زائد اہلکار سکیورٹی فرائض سرانجام دیں گے

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) كکیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے كکہا ہے كکہ محرم الحرام میں امن و امان کے قیام اور مجالس و ماتمی جلوسوں كکی سیکیورٹی كکے لئے فول پروف انتظامات كکےگئے ہیں۔

زرائع کے مطابق سی سی پی او لاہور کے زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کا ایک اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا كہ مجالس و جلوسوں كکی سیکیورٹی كکے لئے 17 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار اور رضا كکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ شہر میں 5327 مجالس منعقد ہو رہی ہیں جبکہ 650 ماتمی جلوس برآمد ہوں گے۔ سی سی پی او لاہور نے كکہا کہ مجالس و جلوسوں کی سکیورٹی كکے لئے ایس او پیز پر مکمل طور پر عملدرآمد كکیا جائے، سیکیورٹی پر معمور اہلکاروں کو انکی ڈیوٹی سے متعلق بریف کیا جائے تاکہ وہ احسن طریقے سے اپنی ڈیوٹی سر انجام د ے سکیں۔

سی سی پی او لاہور امین وینس نے مزید کہا کہ رضاکاروں سے قریبی روابط رکھے جائیں، کیونکہ رضاکار سیکیورٹی ڈیوٹی میں بہت بہترین معاون ثابت ہوتے ہیں۔ سی سی پی او کا کہنا تھا کہ مجالس و جلوسوں كے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس لگائے جائیں اور جلوس میں شامل ہونیوالے افراد كکی مکمل جسمانی تلاشی لی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button