پاکستانی شیعہ خبریں

پارہ چنار، امام بارگاہ کے قریب دھماکہ، خواتین و بچوں سمیت 17 شہید، متعدد زخمی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پارہ چنار شہر کے مرکز میں واقع کرم بازار کی نور مارکیٹ میں امام بارگاہ کے دروازے کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک خاتون اور 2 بچوں سمیت 17 افراد شہید جبکہ 55 سے زائد افراد زخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ زیادہ تر زخمیوں کی حالت تشویشناک بیان کی جا رہی ہے۔

رکن قومی اسمبلی ساجد طوری کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد شہید اور 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے زیادہ تر کی حالت تشویشناک ہے جبکہ علاقے میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دے رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دھماکہ خیز مواد ایک گاڑی میں رکھا گیا تھا جو امام بارگاہ کے زنانہ گیٹ کے قریب آ کر رکی اور پھر اس میں دھماکہ ہو گیا جس کے باعث قریبی عمارتوں، دکانوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کے مطابق زخمیوں کی ہسپتالوں میں جلد منتقلی کیلئے ہیلی کاپٹر روانہ کر دئیے گئے ہیں جو دھماکے کی جگہ سے زخمیوں کو نکالنے اور شدید زخمیوں کو دیگر شہروں کے ہسپتالوں میں منتقل کرنے کا کام کریں گے۔ اس کے علاوہ پاک فوج کے دستے بھی موقع پر پہنچ چکے ہیں جنہوں نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ خودکش دھماکہ تھا تاہم سرکاری ذرائع سے تاحال تصدیق نہیں ہو سکی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button