دنیا
شام کے مختلف غیر فوجی علاقوں پر ترکی کے 17 ڈرون حملے
شیعہ نیوز: ترکی نے شام کے مختلف غیر فوجی علاقوں پر 17 ڈرون حملے کئے ہیں۔
شام کے ذرائع کے مطابق ترکی نے امریکہ کے حمایت یافتہ کرد جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر حملے کے بہانے کوبانی اور منبج شہروں سمیت شام کے مختلف علاقوں پر سترہ ڈرون حملے کئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ سن لے میزائل پروگرام پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، شہباز شریف
ان ذرائع کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد کرد آبادی والے شہروں اور علاقوں کا کنٹرول حاصل کرنے اور انہیں تباہ کرنے کا راستہ ہموار کرنا ہے۔
واضح رہے کہ بشار اسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد ترکی اب تک متعدد بار شام کے سرحدی اور کرد آبادی والے علاقوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنا چکا ہے۔