اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاکستان میں دہشتگردی کا بڑا خطرہ، کالعدم ٹی ٹی پی کے 17 خودکش بمبار پاکستان میں داخل

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان کے سیکیورٹی اداروں کی جانب سے ملک بھر میں تھریٹ الرٹ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق ملک بھر میں دہشتگردی کیلئے کالعدم ٹی ٹی پی کے 17 خودکش بمبار افغانستان سے پاکستان میں داخل ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تھریٹ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کے صوبے کنڑ میں کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈرز کا ایک اجلاس منعقد ہواجس میں مفتی خالد، قاری موسی، حاجی کوکا، حاجی بلال، مولوی طلحہ اور کمانڈر عبید شریک ہوئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں امریکی سفیر کی جانب سے علماء کے اعزازمیں افطار،سیاسی بحران میں مذہبی طبقات کو استعمال کرنے کا خدشہ

میٹنگ میں طے ہوا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے البدر گروپ کی جانب سے پاکستان میں رمضان کے مہینے میں ٹارگٹ حملے کیئے جائیں گے۔

مفتی خالد نے میٹنگ میں بتایا کہ پاکستان میں 17 خودکش بمبارداخل ہوچکے ہیں جو اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، بنوں اور کوئٹہ میں تخریبی کاروائیاں انجام دیں۔

یہ خودکش حملہ آور سیکیورٹی آفیشلز اور مساجد پر حملوں کا منصوبہ رکھتے ہیں۔

تھریٹ الرٹ میں تمام سیکیورٹی اداروں کو ضروری سیکیورٹی انتظامات کرنے کا آرڈر جاری کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button