غزہ میں 17 ہزار بچے یتیم ہوگئے
شیعہ نیوز: فلسطینی پناہ گزینوں کی امدادی ایجنسی نے منگل کی شام اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 150 دنوں میں غزہ پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ میں تقریباً 17000 فلسطینی بچے یتیم ہوچکے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے خبر رساں ادارے فارس نیوز کے مطابق فلسطینی پناہ گزینوں کی امدادی ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ اس پٹی پر اسرائیلی حملوں کی وجہ سے غزہ میں تقریباً 17000 فلسطینی بچے یتیم ہوچکے ہیں۔ بین الاقوامی ادارے نے مزید کہا ہے کہ شمالی غزہ میں دو سال سے کم عمر کے چھ میں سے کم از کم ایک بچہ شدید غذائی قلت کا شکار ہے۔ اس کے علاوہ عالمی ادارہ صحت کے نمائندے نے فلسطینیوں کی مسلسل بھوک کے بارے میں خبردار کیا اور شمالی غزہ میں ان کی غذائی قلت کو "شدید” قرار دیا، جبکہ غزہ کی پٹی کا محاصرہ اور فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں۔
ایک بین الاقوامی امدادی تنظیم کے نمائندے نے غزہ سمیت وہاں کے مکینوں کے لئے غذائی قلت کے بارے میں خبردار کیا۔ غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندے رچرڈ پیٹرکورن نے منگل کے روز فلسطینیوں کی خوراک کی شدید کمی اور غذائی قلت کے بارے میں اعلان کیا کہ غزہ کے شمال میں صورتحال خاصی افسوسناک ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جنوری میں (دو ماہ قبل)، شمالی غزہ میں دو سال سے کم عمر کے چھ میں سے ایک بچہ شدید غذائیت کا شکار تھا، انہوں نے مزید کہا ہے کہ یہ جنوری میں تھا۔ اس لیے امکان ہے کہ آج کے حالات مزید خراب ہوں گے۔