پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

فرقہ واریت نہیں چلے گی، فرقہ واریت پھیلانے والی 170 ویب سائٹس بلاک

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  بھارتی ایماء پر فرقہ واریت اور ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث 170 ویب سائٹس اور لنکس کو بلاک کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب حکومت نے فرقہ واریت اور ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث 170 ویب سائٹس اور لنکس کو بلاک کر دیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں کراچی، سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی، تکفیری دہشتگرد کمانڈر گرفتار

ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض ویب سائٹس ہمسایہ دشمن ممالک سے آپریٹ کی جا رہی تھیں، پنجاب حکومت کے امن و امان سے متعلق اجلاس میں ایسی ویب سائٹس اور لنکس کو بلاک کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاک کی گئی ویب سائٹس اور لنکس پر بیرون ممالک سے مواد ڈالا جاتا تھا اور بعض شرپسند عناصر ان ویب سائٹس اور لنکس کو استعمال کرکے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کئی مواقع پر پاکستانی سیکیورٹی اداروں نے انکشاف کیا تھا کہ امریکہ اور اسرائیل کی ایماء پر بھارت پاکستان میں فرقہ واریت پھیلا کر ملک میں ناامنی پیدا کرنا چاہتا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button