شیعہ علماء کونسل نے کارکنوں کو 18 اکتوبر کو پیپلز پارٹی کے جلسے میں شرکت کی ہدایت کردی
شیعہ نیوز (دادو) شیعہ علماء کونسل نے کارکنوں کو 18 اکتوبر کو پیپلز پارٹی کے جلسے میں شرکت کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق ایس یو سی سندھ کے صدر علامہ باقر نجفی کی جانب سے سندھ بھر کے ذمہ داران اور کارکنان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 18 اکتوبر کو کراچی میں مزار قائد پر منعقدہ پیپلز پارٹی کے سیاسی جلسہ عام میں شرکت کریں۔ واضح رہے کہ شیعہ علماء کونسل نے گزشتہ سال انتخابات میں پیپلز پارٹی کی ملک گیر حمایت کا اعلان کیا تھا، شیعہ علماء کونسل اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاہدہ بے پایا تھا کہ گلگت بلتستان میں ایک وزیر، ایک سینیٹر اور سندھ حکومت میں ایک مشیر شیعہ علماء کونسل کا ہوگا۔ گلگت بلتستان میں وزیر تو مل گیا لیکن سینیٹ کی نشست اور سندھ حکومت میں مشیر کا وعدہ پیپلز پارٹی نے کبھی پورا نہیں کیا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ پیپلز پارٹی اور شیعہ علماء کونسل کا یہ اتحاد آئندہ کیا رنگ اختیار کرے گا یہ وقت ہی بتائے گا۔