پیپلز پارٹی کے 18 اکتوبر کے جلسے کی حمایت، شیعہ علماء کونسل سندھ دو گروہوں میں تقسیم
شیعہ نیوز (حیدرآباد) شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ باقر نجفی کی جانب سے پیپلز پارٹی کے 18 اکتوبر کے جلسے کی حمایت کے بیان سے شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ ناظر عباس تقوی نے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے معروف روزنامہ اخبار ’’کاوش‘‘ میں علامہ باقر نجفی کی جانب سے اشتہار دیا گیا کہ جس میں شیعہ علماء کونسل کے تمام صوبائی، ڈویژنل، ضلعی اور یونٹس کے کارکنان کوبلاول زرداری کے سیاسی کیرئیر کے آغاز کیلئے منعقدہ پیپلز پارٹی کے جلسے میں شرکت کی ہدایات کی گئی تھیں۔ تاہم اگلے ہی روز علامہ ناظر عباس تقوی نے علامہ باقر نجفی کی جانب سے پیپلز پارٹی کے جلسے کی حمایت کے فیصلے سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔ قارئین کی معلومات میں اضافہ کیلئے شیعہ نیوز کی جانب سے علامہ باقر نجفی کی جانب سے روزنامہ کاوش کے اشتہار کا عکس اور ویب سائٹ کا لنک شائع کیا جارہا ہے جبکہ علامہ ناظر عباس تقوی کی جانب سے اس کا تردیدی بیان بھی عکس کی صورت میں ساتھ منسلک کیا جارہا ہے۔
اخبار کے اس اشتہار کا لنک ملاحضہ کیا جاسکتا ہے: تاریخ 17 اکتوبر http://kawish.asia/Backissues/2014/Oct%2014/17/today_page_03.htm
علامہ ناظر عباس تقوی کا فیس بک پر جاری کیا گیا تردیدی بیان