Uncategorized

ملت جعفریہ پاکستان 18 ذوالحج تا24 ذوالحج ہفتہ ولایت منائے گی،علامہ مختار امامی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) اٹھارہ ذوالحج کی مناسبت سے عید غدیر کے عنوان سے ملک بھر کی طرح کراچی شہر میں بھی چراغاں ،سیمینارز،لیکچرز،اور دیگر تربیتی پروگرام سمیت محافل میلاد کا انعقاد کیا جائے گا۔ملت جعفریہ پاکستان 18 ذوالحج تا24 ذوالحج ہفتہ ولایت مناے گئی۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین پاکستان مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی نے وحدت ہاوس سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں کیا۔علامہ مختار امامی کا کہنا تھا کہ حج الوداع کے روز پیغمبر اکرم کے توسل سے خدا نے دین کو مکمل کر دیا اور حضرت محمد ﷺ نے تاریخی خطبہ ارشاد فرمایا جس میں ولایت حضرت امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے سپرد کی گئی۔اٹھارہ ذوالحج کی مناسبت سے عید غدیر کے عنوان سے ملک بھر کی طرح کراچی شہر میں بھی چراغاں ،سیمینارز،لیکچرز،اور دیگر تربیتی پروگرام سمیت محافل میلاد کا انعقاد کیا جائے گا اور جس میں اٹھارہ ذوالحج کی اہمیت کے عنوان پر علماء اور اسکالرز خطابات کریں گے اور اس عظیم عید کی اہمیت کو اجاگر کریں گے۔

علامہ مختار امامی نے مزید کہا کہ مسلم امہ کے اتحاد اور یگانگت کے لئے عید غدیر کا موقع انتہائی اہمیت کا حامل ہے تاہم تمام مسلمانوں کو چاہئیے کہ اس موقع پر غدیر اور ولایت کا حق ادا کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button