پاکستانی شیعہ خبریں

18 جنوری کو تحریک جعفریہ نے وزیر اعلیٰ ہاوس کے گھیراو کا اعلان کردیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل کے رہنما علا مہ ناظر عباس تقوی نے شہید ڈاکڑ یاور حسین کی نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 18اٹھارہ جنوری کو شیعہ ٹارگٹ کلنگ کےخلاف وزیراعلی ہاوس کا گھیراو کرینگے شیعہ علما کونسل کےرہنما علامہ ناظر عباس تقوی نے شہدا کے جنازوں کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتےہوئےکہا کہ ظلم کی ایک حد ہوتی ہے لیکن اکیسوی ترمیم کےبعد پنڈی کا واقعہ ہوگیا کراچی میں ایک ہفتے میں باون افراد مارے گئے کیا یہ مارنے والےسلیمانی ٹوپیاں پہنے ہیں اگر ہمارےاندر لاوا پھٹ گیا تو بہت برا ہوگا ، انہوں نے ٹارگیٹ کلنگ کو سیاسی مسئلہ بھی قرار دیا اور کہا کہ کراچی میں شیعہ ٹارگیٹ کلنگ میں مذہبی عناصر کے ساتھ ساتھ سیاسی عناصر بھی ملوث ہیں، انہوں نے سوال کیا کہ کہاں ہیں گورنر سندھ،کہاں ہیں وزیر اعلیٰ اور کہاں ہیں رینجرز پولیس جو شیعہ ٹارگیٹ کلنگ کا جواب دیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button