پاکستانی شیعہ خبریں

مجلس وحدت مسلمین کا 18 اپریل کو علماء کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ

MWM SUCایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے اسلام ٹائمز کو بتایا کہ 18 اپریل کو علماء کانفرنس میں ایم ڈبلیو ایم کیطرف سے نمائندہ وفد شرکت کرے گا۔
مجلس وحدت مسلمین نے ۱۸ اپریل کو اسلام آباد میں شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی طرف بلائی جانے والی علماء

کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے شیعہ علماء کونسل کی جانب سے علامہ اشفاق وحیدی نے اتوار کے روز مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی آفس میں علامہ امین شہیدی سے ملاقات کی اور انہیں شیعہ علماء کونسل کے سربراہ کی طرف سے علماء کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔

مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے اسلام ٹائمز کے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ۱۸ اپریل کو علماء کانفرنس میں ایم ڈبلیو ایم کیطرف سے نمائندہ وفد شرکت کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت میدان عمل میں ہے اور دوسروں کو بھی عملی میدان میں اترنے کی دعوت دیتی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ انہوں نے گذشتہ روز شیعہ علماء کونسل کے ذمہ داروں کو پیغام بھجوایا تھا کہ جب علماء کانفرنس بلائی جا رہی ہے تو اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھایا جانا چاہیے اور یہ اجلاس میدان عمل میں اترنے کا باعث بنے۔ اُن کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین کا وفد کانفرنس میں علامہ سید ساجد نقوی سے ملاقات کرے گا اور قومی ایشوز پر ملکر چلنے کے حوالے سے بات چیت کرے گا۔ واضح رہے کہ شیعہ علماء کونسل کی طرف سے ملک بھر میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ، دہشتگردی اور بدامنی کیخلاف علماء کانفرنس بلائی گئی ہے، جس میں ملک بھر سے علماء شریک ہونگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button