پاکستانی شیعہ خبریں

سانحہ صفورا کے گرفتار دہشت گردوں کیخلاف چالان عدالت میں پیش، 18 الزامات عائد

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے سانحہ صفورا کے گرفتار دہشتگردوں کے خلاف چالان عدالت میں پیش کر دیا ہے، جس میں خاتون سماجی رہنماء سبین محمود قتل اور امریکی خاتون ڈاکٹر ڈیبرا لوبو پر حملے سمیت 18 الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں سانحہ صفورا سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی، اس موقع پر سانحے کے ملزمان طاہر حسین عرف سائیں، سعد عزیز، ناصر، اظہر عشرت اور اسد الرحمان کو پیش کیا گیا۔ سماعت کے دوران کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے انسپکٹر فیاض قادری نے گرفتار دہشتگردوں کے خلاف دھماکا خیز مواد و غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور پولیس مقابلے کے الزامات میں چالان پیش کیا۔

گرفتار دہشتگردوں کے خلاف چالان میں سانحہ صفورا کے علاوہ سبین محمود قتل اور امریکی ڈاکٹر ڈیبرا لوبو پر حملے سمیت 18 الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ چالان میں کہا گیا ہے کہ سانحہ صفورا میں ملوث دہشتگردوں میں سے 5 کو گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ دیگر کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں، یہ ملزمان پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کئے گئے۔ ملزمان سے 5 پستول، 2 کلاشنکوف، 5 دستی بم، ایک استعمال شدہ بم اور 7 لیپ ٹاپ برآمد ہوئے، سانحہ صفورا میں استعمال ہونے والی گولیوں کے خول اور ملزمان سے ملا اسلحہ ایک جیسا ہے، اس کے علاوہ لیپ ٹاپ سے وارداتوں کی منصوبہ بندی کے شواہد بھی ملے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button