پاکستانی شیعہ خبریں

سانحہ صفورا سمیت 18 کیس فوجی عدالتوں کے سپرد، وفاقی وزارت داخلہ نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)وفاقی وزارت داخلہ نے سانحہ صفورا کیس سمیت سندھ کے 18 کیس فوجی عدالتوں کو بھیجنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے سانحہ صفورا کیس، سبین محمود کیس اور پولیس اہلکاروں پر حملے سمیت دیگر کیس فوجی عدالت کو بھیج دیئے ہیں۔ وزارت داخلہ نے سانحہ صفورا کیس کے حوالے سے فوجی عدالت کو خط لکھ دیا ہے جس میں کیس کی سماعت کی منظوری دی گئی ہے۔ اس سے قبل حکومت سندھ نے سانحہ صفورا کیس فوجی عدالت میں بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔ جس پر سندھ حکومت نے عدالت میں منتقلی سے متعلق تمام قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے لیا تھا۔ وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے بھی کیس کی فوجی عدالت میں منظوری دیدی تھی۔ واضح رہے کہ کراچی میں صفورا گوٹھ کے مقام پرتکفیری دہشت گردوں نے 13 مئی 2015ء کو بس پر فائرنگ کرکے اسماعیلی برادری کے 45 افراد کو قتل کردیا تھا جس میں ملوث کئی تکفیری دہشت گرد گرفتار کیے جاچکے ہیں۔ سانحہ صفورا کا مقدمہ اس سے قبل کراچی کی انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نمبر ایک میں زیرِ سماعت ہے۔ یاد رہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت فوجی عدالتوں کے قیام کی پیپلز پارٹی نے سب سے زیادہ مخالفت کی تھی لیکن اب یہ وہی پیپلز پارٹی کی حکومت ہے جس نے سانحہ صفورا کیس فوجی عدالت میں چلانے کی منظوری دی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button