Uncategorized

آج، 18 مارچ یوم شہادت استاد سبط جعفر زیدی ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  آج اٹھارہ مارچ وہ دن ہے کہ جب سرزمین پاکستان پر بسنے والے اہل تشیع کے لئے ایک اور عظیم نقصان، معروف شاعر اہلبیت (ع) استاد سید سبط جعفر زیدی امریکی پے رول پر پلنے والے دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہوئے۔  استاد پروفیسر کو دہشتگردوں نے اس وقت اپنی فائرنگ کا نشانہ بنایا، جب وہ لیاقت آباد سندھی ہوٹل میں واقع گورنمنٹ ڈگری کالج سے باہر نکل رہے تھے۔ دہشتگردوں نے پروفیسر سبط جعفر کو پانچ گولیاں ماریں۔پروفیسر سبط جعفر زیدی کی شہادت سے پاکستان کے عوام ایک محب وطن، عاشق اہلبیت (ع)، منتظرِ امام مہدی (عج) اور ایک شفیق اور مہربان انسان سے محروم ہوگئی ہے۔ سبط جعفر کی شہادت ملت جعفریہ کیلئے ایک بہت بڑا نقصان ہے، جس کا ازالہ کرنا شاید ہی کبھی ممکن ہو۔ شہید نے اپنی تمام حیات مدح سرائی اہل بیت (ع) اور ملت جعفریہ کی سربلندی کیلئے وقف کر رکھی تھی اور ان کی شہادت ملت جعفریہ کو ایک ایسا صدمہ دے گئی کہ جس کا تدارک کرنا کسی کے بس کی بات نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button