Uncategorized

کالعدم سپاہِ صحابہ کی نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائیاں جاری، امام بارگاہ درعباس ؑپر دستی بم حملہ، بچہ شہید، 18 افراد زخمی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )کالعدم سپاہِ صحابہ کے دہشتگردوں کی نیشنل ایکشن پلان اور کراچی آپریشن کے زیرِ کراچی میں کاروائیاں اپنے عرج پر ہیں،محرم الحرام کے آغاز سے اب تک تکفیری دہشتگردوں کے بانیانِ پاکستان کی اولادوں پر مسلسل تیسرے حملے میں اس بار نشانہ بنا کراچی کےعلاقہ ایف سی ایریا کا امام بارگاہ درِ عباسؑ۔

زرائع کے مطابق کراچی کی معروف شیعہ مقتل گاہ ایف سی ایریا میں کالعدم سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کے دہشتگردوں کا امام بارگاہ در عباسؑ پر خواتین کی مجلس کے دوران دستی بم حملہ،حملے میں 10 سالہ معصوم عزاداربچہ شہید، جبکہ مقامی مسجد کے پیش امام اور خواتین عزاداروں سمیت اٹھارہ افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ایف سی ایریا میں واقع امام بارگاہ در عباسؑ پر کالعدم سپاہِ صحابہ کے موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں نے وقت دستی بم پھینکا کہ جب امام بارگاہ درِ عباسؑ میں خواتین کی مجلس جاری تھی۔ دستی بم حملے میں 10 سالہ معصوم عزادار فراز حسین ابنِ شفیق حسین موقع پر ہی شھید ہوگیا ،جبکہ مقامی مسجد کے پیش امام مولانا جمشید سمیت اٹھارہ عزادار زخمی ہوگئے ہیں، زخمی ہونے والوں میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ دھماکے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھارتی نفری سمیت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل میثم عابدی ،علامہ علی انور جعفری،ذین رضا،شیعہ علماء کونسل سندہ کے صدر علامہ ناظر عباس تقوی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔پولیس اور رینجرز اہلکاروں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

دستی بم حملے میں زخمی ہونے والی خواتین و بچوں کو علاج کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ نے دستی بم حملے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ویسٹ سے تفصیلی انکوائری پر مشتمل رپورٹ طلب کرلی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button