پاکستانی شیعہ خبریں

تربت، ایران جانیوالے زائرین کی بس پر دہشتگردوں کی فائرنگ، 18 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

shiitenews quetta firingبلوچستان کے علاقے تربت میں ایران جانے والی بس پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 18 زائرین جاں بحق جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ میڈیا نیوز کے مطابق بس کو بلوچستان کے علاقے تربت میں دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا۔ بس میں سوار افراد ایران میں زیارت کے لئے جا رہے تھے کہ دہشتگردوں کی گولیوں کا نشانہ بن گئے۔ واقعہ میں جاں بحق افراد میں سے متعدد کا تعلق پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں سے بتایا جا رہا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیموں کو جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق تربت کے علاقے کھڈان ميں نامعلوم افراد نے گاڑيوں پر فائرنگ کرکے 18 افراد کو جاں بحق کر ديا، واقعے ميں متعدد افراد زخمي بھي ہيں۔ ذرائع کے مطابق کراچي سے براستہ تربت ايران جانے والي مسافر گاڑيوں پر نامعلوم موٹر سائيکل سوار ملزمان نے فائرنگ کي ہے جس کے نتيجے ميں 18 افراد کے جاں بحق ہونے کي اطلاعات ہيں جبکہ متعدد افراد زخمي بھي ہوئے ہيں۔ ذرائع نے بتايا ہے کہ موٹر سائيکل ملزمان مسافر گاڑيوں پر فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔ ريسکيو اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہيں جبکہ جاں بحق افراد کي لاشيں اور زخميوں کو قريبي اسپتال منتقل کيا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button