دنیاہفتہ کی اہم خبریں

تل ابیب میں یمنی میزائل حملے کے نتیجے میں 18 اسرائیلی زخمی

شیعہ نیوز: اسرائیلی میڈیا نے یمن سے میزائل حملے اور تل ابیب خطرے کے سائرن بجنے کی اطلاع دی ہے اور مقبوضہ علاقوں کی ایمرجنسی سروسز نے اعلان کیا ہے کہ اب تک 18 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ یمن سے میزائل فائر کئے جانے کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں سائرن فعال ہو گئے ۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

میزائل حملے کے بعد تل ابیب میں خوف وہراس پھیل گیا اور یہودی آبادکار بنکروں کی طرف بھاگ کھڑے ہوئے۔

اسرائیلی ایمرجنسی سروسز نے یہ بھی بتایا ہے کہ زخمیوں کی تعداد پہلے تین اور پھر پانچ بتائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : شمالی غزہ میں 77 دنوں میں 60 اسرائیلی فوجی ہلاک

ویڈیو فوٹیج سے پتہ چلتا ہے کہ اسرائیلی حکومت کا دفاعی نظام یمن سے داغے گئے میزائل کو روکنے میں ناکام رہا۔

ابھی تک اس حملے میں ممکنہ جانی نقصان کی کوئی رپورٹ نہيں ہے۔

کچھ اسرائیلی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ تل ابیب میں یمن سے فائر کیا گیا میزائل براہ راست ایک عمارت سے ٹکرایا جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔

گذشتہ مہینوں کے دوران یمنی فوج نے غزہ پٹی میں فلسطینی عوام کی مزاحمت کی حمایت کرتے ہوئے بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب میں مقبوضہ علاقوں کے لیے جانے والے متعدد صہیونی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔

یمنی فوج نے عہد کیا ہے کہ جب تک صیہوہنی حکومت غزہ پر اپنے حملے بند نہیں کر دیتی، بحیرہ احمر میں مقبوضہ علاقوں کی طرف جانے والے بحری جہازوں پر حملے جاری رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button