پاکستانی شیعہ خبریں
اورکزئی میں حساس اداروں کی کارروائی، 180 کلوگرام بارودی مواد برآمد
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)اورکزئی میں حساس اداروں نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران 180 کلو گرام بارودی مواد برآمد کرلیا۔ سکیورٹی حکام کے مطابق حساس اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاری کی کوشش ناکام بنا دی۔ حساس اداروں کے اہلکاروں نے پلاخیل کے پہاڑ سے خفیہ اطلاع پر 9 تھیلوں سے مجموعی طور پر 180 کلو گرام بارودی مواد برآمد کرلیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہر تھیلے میں 20 کلوگرام بارودی مواد موجود تھا، بارودی مواد کو قبضے میں لے لیا گیا ہے اور معاملے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ضلع اورکزئی کے ہیڈکوارٹر کلایہ کے جمعہ بازار میں دھماکے کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔